آم کی گھٹلی
جدید تحقیق کے مطابق لوگ آم کھا کر عموما گھٹلی کو بیکار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں ۔۔۔
اسے فورا" نہیں پھینکا چاہیے ۔۔۔
بلکہ گھٹلیوں کو ایک جگہ جمع کرکے انہیں اچھی طرح دھو کر ایک برتن میں رکھیں اور دو چمچ چینی اور آدھا چمچ نمک اس گھٹلی پر لگائیں اور اچھی طرح لیپ کریں ۔۔
پانچ منٹ تک لیپ کرنے کے بعد اس برتن کو دھوپ میں کم از کم دو سے تین گھنٹے کیلئے رکھ دیں ۔۔۔ دو سے تین گھنٹے کے بعد اس گھٹلی پر خالص زیتون کا تیل اور لیموں کا رس لگائیں ۔۔ خیال رہے خالص زیتون کا تیل ہی ھو ۔۔ اگر خالص میسر نہیں تو گھی بھی لگایا جا سکتا ہے ۔۔ جب اچھی طرح تیل اور لیموں کا رس لگا لیں تو اسے آدھے گھنٹے کیلئے ڈھانپ دیں ۔۔۔ ڈھاپنے میں اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ کہیں سے بھی ہوا برتن کے اندر نا جائے ۔۔۔
ٹھیک آدھے گھنٹے کے بعد اس ڈھانپے ہوئے برتن کو کھولیں اور اس میں سے گھٹلیاں نکال کر اب چاہیں تو بیشک کچرے میں پھینک دیں ۔۔
غور سے پڑنے کا شکریہ....
فارغ لیٹا ہوا تھا۔ شدید گرمی کی وجہ سے نیند بالکل نہیں آ رہی تو سوچا آپ کو بھی جگا دوں۔ میرے ہوتے ہوئے آپ کس لیے سکون سے سوئیں۔۔۔۔۔؟؟؟